بیدر۔یکم ؍نومبر۔(محمدامین نواز بیدر)۔
کرناٹک یومِ تاسیس کے موقع پر راجیہ اُتسؤ ایوارڈ تقریب میں ویسے تو
60شخصیات کو پیش کیا گیا ‘لیکن تقریب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار
کوئی مخنث کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔بنگلور کی اکائی پدمشالی کو کرناٹک
راجیہ اُتسؤ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پدمشالی مخنث کمیونیٹی سے منسلک حقوق کی
حفاظت اور ان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے کام کررہی ہیں۔کئی سالوں کے
بعد آخر کار ان کے کام کو
شناخت ملی اور حکومت نے انھیں راجیہ اُتسؤ ایوارڈ
پیش کیا ۔غور طلب ہے راجیہ اُتسؤ ایوارڈ کرناٹک ریاست کا دوسرا سب سے بڑا
Ornamentationہے ۔ریاست کے مُختلف علاقوں میں قابلِ ذکر کام کرنے والی
شخصیتوں کو اس اعزاز سے ہر سال کرناٹک کے یومِ تاسیس یکم نو؍مبر کو نوازا
جاتا ہے ۔اس سال ان ایوارڈپانیوالوں کوایک لاکھ روپیے نقد 20گرام گولڈ میڈل
اور Citation دیا جاتا ہے ۔***
تصویر ای میل :کرناٹک راجیہ اُتسؤ ایوارڈ مخنث اکائی پدمشالی نے حاصل کیا